ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دوران سفر تحفظ اور باقار روزگار کے فروغ کیلئے ہدایات

ماہرین کے ایک اجلاس کی طرف سے 23 سے 27 ستمبر 2019 کے دوران منظور کی گئی رہنما ہدایات

نقل و حمل بذریعہ سڑک کا شعبہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے بنیادی طور پر ضروری ہے ۔ یہ شعبہ مختلف خطوں اور ملکوں میں مسافروں کے سفر اور مال برداری کی نقل و حمل کو یقینی بناتا ہے۔ مذکورہ شعبہ اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور نقل و حمل کے انتظامات معیشت کے دیگر شعبوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اسکے باجود، ہر سال، دنیا کی سڑکوں پر تقریباً 13 لاکھ افراد ہلاک اورپانچ کروڑ لوگ زخمی ہوجاتے ہیں۔ سڑکوں پر ہونیوالے کل حادثات میں سے لگ بھگ 10 سے 22 فیصد میں تجارتی گاڑیاں ملو ث ہوتی ہیں۔ سڑکوں پر ہونیوالے حادثات پانچ سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کی موت کی بڑی وجہ ہیں جبکہ ٹریفک کے حادثات سے آنیوالی چوٹیں عالمی سطح پر موت کا آٹھواں بڑا سبب ہیں۔ انسانی تکالیف و صدمے کا باعث بننے کے علاوہ، سڑک پر ہونیوالے ان حادثات میں اموات اور زخموں سے شدید سماجی، معاشی اور مالی نقصانات بھی ہوتے ہیں۔